کراچی پریس کلب نےمورخہ 15 مارچ 2023 کو ہاکس بے صحافی کالونی اور بلاک 68 ایل ڈی اے کے الاٹیز کی تجاویز کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے شبیہہ الحسن صاحب کو کلب مدعو کیا، ڈی جی ایل ڈی اے نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ اور الاٹیز کو ایل ڈی اے کے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت، تجاویزات کے خلاف آپریشن اور ترجیحی بنیادوں پر بلاک 68 کی ڈیمارگیشن مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب احمد ، سیکریٹری پلاٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی شمس کیریو ، انچارج ایل ڈی اے عبد الرشید میمن اور الاٹیز نے بلاک 68 کے الاٹیز کو ایک ماہ کے اندر اندر چلان سے الاٹمنٹ آرڈر کی تقسیم کے تیز ترین عمل پر بھرپور تعاون پر ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان احمد اور اسسٹنٹ ریاض احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اجرک اور گلدستے پیش کئے۔کچھ الاٹیز کو بروز بدھ ڈی جی ایل ڈی اے اور صدر سعید سربازی صاحب نے الاٹمنٹ آرڈر تقسیم کردئیے تھے جبکہ بقیہ الاٹیز کے تیار شدہ الاٹمنٹ آرڈر جمعرات کو وصول ہوگئے ہیں۔جمع شدہ چلان اور الاٹمنٹ کی فہرست میں اپنا نام چیک کرکے ہفتے کی شام سیکریٹری آفس سے وصول کرسکتے ہیں۔ہم نے تمام کاغذات جمع کرانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے اگلے ہی دن(جمعرات) ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو پریس کلب مدعو کیا اور تمام نئی فائلز اور پے آرڈر ان کے حوالے کردئیے ہیں ۔ اگلے ہفتے میں ان کے الاٹمنٹ آرڈر بھی تیار ہوں جائیں گے۔
صحافی الاٹیز کو الاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم۔۔۔
Facebook Comments