kisi sahafi ka naam ecl mein nahi

صحافیوں سے بدتمیزی،شیخ رشید منا نہ سکے۔۔

پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملہ پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔روزنامہ جنگ کےمطابق پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ سی ای ای صحافیوں کے سامنے آکر ان کیمرہ متاثرہ صحافی سے معافی مانگیں، جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ اس پر میں معذرت کرتاہوں، آپ پریس کانفرنس شروع کریں، سی ای او بھی بعد میں معذرت کر لیں گے جس پر صحافیوں نے کہا کہ ہمارا آپ سے کوئی معاملہ نہیں اور نہ کوئی ناراضگی ہے آپ نے ہمیشہ صحافیوں سے پیار کیا ہے آپ صحافی دوست ہیں مگر سی ای او نے ایک زیادتی کی ہے انہیں سب کے سامنے معذرت بھی کرنی چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پھر جس نے پریس کانفرنس سے جانا ہے وہ چلا جائے اور جس نے بیٹھنا ہے وہ بیٹھا رہے اس پر تمام صحافیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور کمرے سے باہر چلے گئے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں