26 channels maafi ki khabar chalaenge

صحافیوں کوہراساں کرنے کا ازخودنوٹس،عملدرآمد روک دیاگیا۔۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس پر پانچ رکنی بنچ نے دو رکنی بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کی، پانچ رکنی بنچ نے دو رکنی بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جائزہ لیں گے از خود نوٹس اس انداز میں ہو سکتا ہے ؟۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیے ، عدالت نے معاونت کیلئے صدر سپریم کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کیا اور کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں