اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل لاجز اور گلشن جناح سے صحافیوں کی جبری بے دخلی کے حوالے سے درخواست پر وزارت ہاوسنگ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ فیڈرل لاجز اور گلشن جناح سے جبری بے دخلی پر چار صحافیوں شاہد میتلا وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ تین ماہ کی مدت 19 جون کو ختم ہونا تھی مگر وزارت ہائوسنگ کی جانب سے وزیراعظم کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی اور صحافیوں کو رہائش گاہ سے جبری طور پر بے دخل کر دیا گیا۔
Facebook Comments