khawateen sahafio ke haq mein muzammati qarardaar manzoor

صحافیوں کی برطرفیاں،سندھ اسمبلی کا اظہارتشویش۔۔

سندھ اسمبلی نے  عالمی یوم صحافت کے موقع پر ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد تمام ارکان نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ قرار داد میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ الیکٹرونک میڈیا سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے، پیمرا اور وزارت اطلاعات وفاق کے ماتحت ہے لہذا وفاق اس مسئلے کو حل کرے۔سندھ حکومت بھی اس ضمن میں اقدام کرے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یو م آزادی صحافت کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری اقدار اور آزادی صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آج میڈیا ہائوسز بھی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں ۔پی پی قیادت صحافیوں کے شانہ بشانہ ہے اور صحافت کو درپیش ہر امتحان میں ان کا ساتھ دیگی۔ قلم کی آزادی درحقیقت انسانی آزادی کی دوسری شکل ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے۔ کیونکہ آج کے دور کا آئینہ قلم اور کیمرے کا لینس ہے۔قبل ازیں سندھ اسمبلی میں ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید نے کہا کہ 2002 سے اب تک 72 صحافیوں کی شہادت باعث تشویش ہے۔6 صحافی اغوا کئے گئے171 پر شدید تشد کیا گیا ٹارگیٹ کلنگ میں 2014 میں سات صحافی شہید ہوئے ،کراچی سے باجوڑ تک پریس کلبوں پر مسلح افرادکے حملے بھی ہوئے۔آج عالمی یوم صحافت پر پاکستان میں نجی چینلز سے نکلنے پر صحافی مالی مشکلات کا شکار ہیں، ادارے مالی کمزوری کے بہانے تنخواہوں میں کٹوتی اور بیروزگار کئے جارہے ہیں۔ قرارداد کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پندرہ مئی تک ملتوی کردیا گیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں