صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نا منظور ۔

پی یو جے کے صدر زاہد رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ جرنلسٹس اور رپورٹرز میں تفریق نا منظور ہے  جبکہ ایڈیٹوریل سٹاف کو بالکل محروم رکھنا نانصافی ہے اور لسٹوں میں اداروں سے فارغ ہوئے سنئیر ممبران  اور ریٹائرڈ صحافیوں کے لئے کوئی حکمت عملی بروئے کار  نہیں لائی گئی جبکہ یہ تمام سنئیر ترین ممبران لاہور پریس کلب کی لسٹ میں  موجود ہیں اور ماضی میں بھی ہمیشہ پریس کلب کے ممبران کی لسٹ کو ہی کنسیڈر کیا جاتا رہا ہے یہ من پسند کاروائی نامنظور ہے ۔ وزیراعلی کی جانب سے صحافیوں کے لئے پلاٹ سکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اب تک سامنے انے والی تفصیلات پر بعض سوالات موجود ہیں خاص طور پر نیوز روم کے کاپی ایڈیٹرز،سب ایڈیٹرز،اسائنمنٹ ایڈیٹراورپروڈیوسرز کو بھی اس سکیم میں یکسرنظر انداز کرنے اور فہرستوں کی فراہمی کے طریقہ کار پر تشویش ہے۔ اس صورتحال پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہنگامی طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔ تاکہ ،، پلاٹ فار آل ،، کے سلوگن کے تحت تمام صحافیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ صدرپی یوجے زاہد رفیق بھٹی نے کہا کہ کیمرہ مین فوٹو گرافرز کو تین مرلہ پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا جو غلط ہے رپورٹرز سب ایڈیٹرز کی طرح کیمرہ مین فوٹو گرافرز کو بھی  سات مرلہ پلاٹ ملنا چاہیے پریس کلب ممبر شپ میں شامل دیگر کیٹاگریز میں شامل  سب کو بھی پلاٹ ملنے چاہیے تاکہ سب کے ساتھ مساوی سلوک ہو ۔ زاہد رفیق بھٹی نے کہا کہ اس حوالے سے چیرمین جرنلسٹ گروپ ، صدر پریس کلب جس حکمت عملی کا اعلان کریں گے اس پر عمل کیا جاۓ گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں