حکومت سندھ نے ہاکس بے اسکیم 42 میں صحافیوں کے 210 پلاٹس کے حوالے سے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ، وزیر بلدیات اور وزیر رونیو نے ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر افسران کو ہدایات دی ہیں کہ کہ فوری طور پر صحافیوں کے پلاٹس کے معاملے پر نظرثانی کریں اور 210 پلاٹس کے لئے زمین مختص کی جائے اور انہیں فوری طور پر زمین الاٹ کی جائے سندھ گورنمنٹ اعلامیے کے کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیر ریونیومخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے اسکیم 42 کی زمین کی میوٹیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیم 42 میں 1984 ے 2008 تک ہزاروں افراد کو مختلف ادوار میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس فراہم کئے گئے ہیں۔
Facebook Comments