صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ،صحافیوں کا احتجاج۔۔

ممتاز ماہر تعلیم وکالم نگار ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا ہےکہ اسلم شاہ جیسے صحافی کو تحقیقی خبر کی پاداش میں جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب پر منعقدہ کے یو جے کے احتجاجی  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےکہی ہےاس موقعہ پر پی ایف یوجے دستور کے سیکریٹری جنرل علاؤالدین خانزادہ، سعیدبلوچ، شاہ امتیاز، سعیدجان بلوچ ، نعمت اللہ بخاری، اسلم شاہ، اقبال سواتی ،ڈاکٹر جبار خان،خالد نظامانی شوکت لاشاری، اخترشیخ ،منظور بالاکوٹی، روبینہ یاسمین اور دیگرنے شرکت کی۔پی ایف یوجے دستور کے سیکریٹری جنرل علاؤالدین خانزادہ نے کہا اسلم شاہ کی خبر حکمرانوں کے لیئے نوشتہ دیوار ہے جھوٹے مقدمات کا سامنا ہمارے اسلاف نے کیا اور ہم بھی کر رہے ہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ پی ایف یوجے سندھ چیپٹر کےسعیدجان بلوچ نے کہاہم سب  متحداور اسلم شاہ کے ساتھ ہیں،اجمل ملک نے کہا طاغوتی قوتوں کو سچائ سے چڑ ہے اسلیئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئ ہیں، سینیئر کرائم رپورٹرشاہ امتیاز نے کہا حالات کیسے بھی ہوں ہم ہر سطح پر مقابلہ کرینگے مظاہرے کے شرکاء نےآئ جی سندھ، کراچی پولیس چیف ،ڈی آئ جی ویسٹ ،ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کیا کہ اسلم شاہ کے خلاف جھوٹامقدمہ ختم کیا جائے اور اگر کسی فریق کو خبر کی صحت پر اعتراض ہے تو وہ سول عدالت سے رجوع کرے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں