صحافیوں کے خلاف گنڈاپورکے ریمارکس، پارلیمان سے صحافیوں کا واک آؤٹ۔۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے میڈیا سے متعلق قابل مذمت ریمارکس پر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آوٹ کرلیا گیا۔پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ریمارکس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پریس گیلری میں پہنچ گئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی پریس گیلری میں پہنچ گئے۔جہاں صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر نے اپنے تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا۔بعد ازاں، عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں صحافیوں کے احتجاج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، صحافیوں پر حملوں کی ایک روایت سی چل پڑی ہے، لائیو کچھ چلا یا نہیں ان میں میڈیا ورکرز کا کوئی قصور نہیں، ملک میں عدم برداشت اور گالم گلوچ کی روایت چل پڑی ہے۔ صحافیوں نے وزیر اعلی کے پی کے سے معافی کا۔مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں