صحافیوں کے خلاف بیان، عمرایوب، بیرسٹر گوہر نے معافی مانگ لی۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز اسلام آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ملک میں پیسے کی صحافت ہورہی ہے، لفافہ صحافی حکمرانوں سے سوال نہیں کرتے۔ یہ صحافی نہیں یہاں مینوں ووٹ وکھا میرا موڈ بنے کا معاملہ ہے، یہ میڈیا والے نوٹ لے کر ضمیر بیچتے ہیں، یہ بکاؤ میڈیا صحافت نہیں دلالی کر رہا ہے۔علی امین گنڈاپور کے اس بیان پر صحافی برادری کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ گنڈا پور نے جو بات کی وہ کوئی ایک دو صحافیوں کے حوالے سے تھی، ہمارا کسی تصادم کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، علی امین گنڈاپور کی تقریر سیاسی تھی۔ دریں اثنا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایوان میں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، مرد اور خواتین صحافی پیشہ وارانہ صحافی ہیں، صحافیوں کے ساتھ جو ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا پر خفیہ اداروں کا دباؤ ہوتا ہے فیلڈ صحافیوں کا کوئی قصور نہیں، ہماری بات سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی معافی مانگتے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا خود بھی آکر ملیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں