گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ استحقاق بل2021 میں ترمیم اور صحافیوں کے حوالے سے تمام نکات ختم کر نے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صحافیوں نے گور نر ہائوس کے باہر احتجاج دھرنا بھی ختم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور کے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم،صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ اور صدر ایمرا آصف بٹ کی کال پر صحافی برادری کی جانب سے دیئے جانیوالے مظاہرے میں شر یک ہوئے اور صحافیوں کے تمام مطالبات کو منظور کرلیا جس کے بعد مظاہر ین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی مذکورہ نکات ختم کر نے پر ایک پیج پر ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران صحافیوں کی سوچ اور نقطہ نظر پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگنے دیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت تحر یک انصاف کی پوری حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،جب بھی صحافی جائز مطالبات کیلئے باہر آئیں گے تو وہ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ سپیکر پرویز الہٰی سے فون پربات ہوچکی ہے صحافی برادری جس طر ح چاہے گے ہم اسی طر ح استحقاق بل میں تبدیلی لائیں گے اور اس بل میں تر میم کر کے صحافیوں کے حوالے سے تمام نکات کو ختم کر دیا جائے گا۔میں نے ساری زندگی صحافت کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہماری حکومت کے دوران صحافیوں کی سوچ اور نقطہ نظر پر کسی قسم کی قدغن لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شدید گرمی میں صحافی جس جذبے کے ساتھ اپنے مطالبات کی جنگ لڑ رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحافی زندہ بھی ہیں اور طاقتور بھی ہیں ۔

صحافیوں کے حوالے تمام متنازع نکات ختم کرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments