گزشتہ شب کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے رکن فیاض یونس سے ملاقات کے لئے جانے والے پبلک ٹی وی کے کرائم رپورٹر محمد بلال بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے۔۔موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے سی آر اے کے رکن محمد بلال کو نیشنل ہائی وے پر گلشن حدید کے قریب اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے قیمتی موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ علاقہ پولیس نیشنل ہائی وے پر صرف اپنے مطلب کے کاموں میں مصروف رہتی ہے ۔دوسری جانب سی آر اے کے رکن اور روزنامہ اوصاف کے کرائم رپورٹر عمران الرحمان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی ۔سی آر اے کے سینئر ممبر محمد سلمان کی تین موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں ۔ اے وی ایل سی کی کارگردگی صفر ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تین مقدمات میں تفیشی آفسر نے تین ماہ کے دوران مدعی سے رابطہ تک نہیں کیا ۔سی آر اے انفارمیشن سیکٹریری خرم گلزار کی موٹر سائیکل اور عاصم بھٹی کی کرولا کار بھی اے وی ایل سی اب تک برآمد نہیں کرسکی ہے ۔سی آر اے کے ممبر شرجیل مدنی کی آرام باغ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری ہوئی ۔ جو اب تک برآمد نہیں کی جاسکی۔یاد رہے کہ عزیز بھٹی کے علاقے میں چیکنگ کے بہانے محمد سلمان سے پولیس اہلکار 8000 کی رقم بھی چھین کر فرار ہوچکے ہیں ۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی فوری طور پر اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی بنائیں ۔ اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شہر میں ہونے والی سیریل وارداتوں کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ شہر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

صحافیوں سے وارداتوں میں اضافہ۔۔
Facebook Comments