media se guftgu par pabandi ke khilaaf darkhuast daair

صحافیوں سے عمران خان کے نامناسب رویہ پر اظہار تشویش۔۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پشاور کے صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں یونین کے صدر ناصر حسین، سنیئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سیکرٹری فنانس شاہ زیب ، جوائنٹ سیکرٹری ارشاد میدانی اور ایگزیکٹو کونسل ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جب بھی وزیر اعظم کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا تو وہ صحافیوں کی آڑ میں اسلام آباد سے مخصوص افراد کو لاتے اور اپنی مرضی کے سوالوں کا جواب دیتے جس سے پہلے ہی ان کے آزاد میڈیا کے دعوے کی قلعی کھل چکی ہے، اب جب وہ وزیراعظم نہیں توانہیں اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیئے، یونین کے قائدین نے کہا کہ چند دنوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنا رکھا ہے گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں سنیئر صحافی عارف یوسفزئی کے سوال پر عمران خان کا رویہ قابل افسوس ہے جبکہ ایک اور رہنماءکی طرف سے سنیئر صحافی طارق آفاق کو سنگین دھمکی قابل مذمت ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں