میڈیا نمائندگان پر تشدد کے الزام میں تحریک انصاف کے 50 سے زائد نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ صحافیوں کی جانب سے واقعہ اور ملزمان کی عد م گرفتاری کیخلاف ریلی نکالی گئی اور ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واقعہ کے مطابق میڈیا نمائندگان جی ٹی ایس چوک میں موجود تھے جہاں سے گزرنے والی پی ٹی آئی رہنما تیمور علی خاں کی ریلی میں شامل کارکنان میڈیا نمائندگان پر حملہ آور ہو گئے اور بلال سکندر، عبدالصبور، آصف اور دیگر کو تشد د کا نشانہ بنانے کے علاوہ نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ اور موبائل فون توڑ دیا اس سے قبل سمن آباد میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کے دوران بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔پولیس نے تھانہ ریلبازار میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ علاوہ ازیں تشدد کرنے والے کارکنوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب سے ریلی نکالی گئی اور ضلع کونسل چوک میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی کیخلاف نعرے بازی کی ۔
صحافیوں پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات درج۔۔
Facebook Comments