راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے خبردار کیا ہے عورت مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر ملزمان کوچوبیس گھنٹوں میں گرفتارنہ کیا گیا تو پھر احتجاج کیا جائیگا، آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ ، جنرل سیکرٹری رشید ملک ،ک فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین اور شرکاء کی جانب سے عورت مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوںپرتشدد شرم ناک ہے رہنمائوں نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکاء کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے ورنہ دیگرصحافتی تنظیموں کی مشاورت سے احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیا جائیگا۔
Facebook Comments