لاہور سے روانہ ہونے والا تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواںدواں ہے اور ایسے میں پنجاب پولیس کے اہلکار لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ سرعام غنڈہ گردی پر اتر آئی اور بظاہر صرف کیمرہ سامنے آنے پر ہی’ صاحب‘ گاڑی سے اترے اور ٹوٹ پڑے، جس کے بعد اہلکار بھی پیچھے نہ رہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تھانیدار کو پانچ اہلکاروں سمیت معطل کردیاگیااور انکوائری شروع ہے ۔آج نیوز کے مطابق کامونکی میں تھانہ ایس ایچ او نے صحافیوں پر تشدد کیا اور کیمرے بھی توڑ دیے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ پولیس کی گاڑی نے موقع پر موجود صحافیوں کو وہاں سے ہٹ جانے کو کہا لیکن اسی دوران کوئی بات ہوئی جس پر پولیس اہلکاروں نے تشدد شروع کردیا۔اس تشدد سے دو کیمرہ مین زخمی بھی ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے موقع پر تھانیدار کو معطل کردیا۔بعدازاں گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ کامونکی میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ، ایس پی صدر گوجرانوالہ اس واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں جس کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں سخت محکمانہ کاروائی میں لائی جائیگی۔
صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار معطل۔۔
Facebook Comments