بھکر سے تعلق رکھنے والے صحافی حسیب گوندل کو مقامی پولیس کے خلاف مبینہ طور پر رپورٹنگ کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (پی ایف یوجے) کےصدر افضل بٹ نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ ایک ٹوئیٹ میں فریڈم نیٹ ورک نے بھی اس غیرانسانی فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ۔۔ضلع بھکر میں پولیس میں مبینہ بددیانتی پر رپورٹس کے بعد مقامی صحافی حسیب گوندل کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایاگیا۔۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔پنجاب پولیس کے مطابق حسیب گوندل پر تشدد کرنے والے ملزم کو بھکر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کا گوندل سے ذاتی جھگڑا تھا۔تشدد کا شکار صحافی حسیب گوندل مقامی اخبارسے وابستہ ہے، ملزمان نے 9 دسمبر کو صحافی کو جنڈانوالہ کے نواحی گاؤں میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس میں ملزمان نے صحافی کو صحافت چھوڑنے اور صحافت سے توبہ کرنے کا بھی کہا۔دوسری جانب صحافی کا دعویٰ ہےکہ تجاوزات کے خلاف خبریں شائع کرنے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے کے 7 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
صحافی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار۔۔
Facebook Comments