sahafion par tashaddud ka dusra mulzim bhi pakra gy

صحافی پر تشدد کا دوسرا ملزم بھی پکڑا گیا۔۔

بھکر پولیس نے صحافی حسیب گوندل پر تشدد کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔۔بھکر پولیس نے صحافی حسیب گوندل پر تشدد کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزمان نے علاقے میں تجاوزات کی خبریں شائع کرنے پر صحافی پر تشدد کیا تھا۔پولیس نے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیا۔واضح رہے کہ  ملزم کا گوندل سے ذاتی جھگڑا تھا۔تشدد کا شکار صحافی حسیب گوندل مقامی اخبارسے وابستہ ہے، ملزمان نے 9 دسمبر کو صحافی کو جنڈانوالہ کے نواحی گاؤں میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس میں ملزمان نے صحافی کو صحافت چھوڑنے اور صحافت سے توبہ کرنے کا بھی کہا۔دوسری جانب صحافی کا دعویٰ ہےکہ تجاوزات کے خلاف خبریں شائع کرنے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے کے 7 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں خاتون سمیت دو صحافیوں پر تشدد کے الزام پر لیڈی انسپکٹر کو معطل کردیا گیا اور تشدد کرنے والے  دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں