sahafion par tashaddud ka aalmi din

صحافیوں پر تشدد کا عالمی دن، صحافی پر پولیس تشدد۔۔

صحافیوں پر تشدد کے  عالمی دن کے موقع پر کراچی میں پبلک نیوزکے رپورٹر کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تھانے میں جا کر لاک اپ کردیا۔۔ پبلک نیوز کے رپورٹر کامران سے  تھانہ آرٹری میدان پولیس کی بدسلوکی۔۔صحافی کامران کو زدوکوب کیا گیامار پیٹ کے بعد لاک اپ کردیا گیا۔  ٹریفک جام کے دوران بزرگ شہری کو راستہ دلوانے کی درخواست رپورٹر کو بھاری پڑ گئی۔ آرٹلری میدان تھانے کے اہلکاروں نے صحافی کو موبائل میں ڈالا اور تھانے لے جاکر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ لاک اپ بھی کردیا۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان سیکرٹری جنرل سردار لیاقت سمیت اراکین مجلس عاملہ نے سینئر صحافی محمدکامران پبلک نیوز پر آرٹلری میدان پولیس اہلکاروں کے تشدد لاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیس چیف سے مرتکب اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے کے یوجے کے رہنماؤں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے ایک طرف صحافیوں پر تشدد کی مذمت کا دن منایا جارہا ہے دوسری جانب پولیس اہلکار صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کررہے ہیں کے یوجے کے رہنماؤں نے متاثرہ صحافی سے ملاقات میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی صحافی پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس ایسے وحشی اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے دوسری صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے احتجاج پر صحافی محمد کامران پرتشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل کردیا گیا۔۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے مرتکب اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا۔۔ کے یوجے کے سیکرٹری سردار لیاقت سے رابطے پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ صحافی پرتشدد کرنے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں