sahafion par tashaddud case faisal javed ke warrant giraftaari jaari

صحافیوں پر تشدد کیس، فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔۔

سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ان کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر وقاص احمد اور تفتیشی افسر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔سینیٹر فیصل جاوید پیش ہوئے نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوا۔سیشن عدالت نے فیصل جاوید کے قابلِ ضمانت وارنٹ کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں