sahafion par tashaddud

صحافیوں پر تشدد، اسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی۔۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پراسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان وڑائچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عثمان وڑائچ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر حکومت اور پولیس کا رویہ افسوسناک ہے، اس طرح کے حالات میں عہدے پرکام نہیں کرسکتا۔انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نا ہونے پر استعفی دیا۔محمد عثمان وڑائچ نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے جبکہ استعفی دینےمیں ذاتی وجوہات بھی شامل ہیں۔پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عہدہ سنبھالا تھا۔۔واضح رہے کہ عمران خان کی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے کوریج کے لیے آئے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سے کارروائی کی سفارش کی تھی تاہم پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں