sahafion par tashaddu zimmadar police afsar ke khilaaf karrawai ka andaya

صحافیوں پر تشدد، ذمہ دار پولیس افسرکے خلاف کارروائی کا عندیہ۔۔

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سیاسی جماعت کی ریلی کی کوریج کے دوران صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے کراچی پولیس چیف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔۔ ریلی کی کوریج کے دوران کرائم رپورٹرایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر محمد سلمان ، سینئر ممبر افضل پرویز اور کیمرا مینز پرکو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ریحان خان چشتی کی سربراہی میں مجلس عاملہ نے ڈی ایس پی ذولفقار سموں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور کیمرا توڑنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا کراچی پولیس چیف نے ڈی ایس پی ذولفقار سموں کو اپنے آفس میں طلب کیا سخت سرزنش کی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کا یہ عمل بہت غلط تھا ڈی ایس پی کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔جس پر سی آر نے کی مجلس عاملہ نے کراچی پولیس چیف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ نے بھی ڈی ایس پی ذوالفقار سموں کو آفس طلب کر کے سرزنش کی تھی اور تحریری جواب بھی طلب کیا تھا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں