sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

صحافیوں پر پولیس تشدد معمول بن گیا ہے، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شکیل یامین کانگا جنرل سیکرٹری صابر علی ایف ایس سی کے ممبر عمران پاٹولی اور عبداللہ سروحی نے کراچی پریس کلب کے باہر ایک تنظیم کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ وزیر اطلاعات آئی ایف جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد پر پولیس تشدد ظلم و زیادتی آئے دن کا معمول بن گیا ہے خاص طور پر سندھ میں پولیس بے لگام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر کے پریس کلب کے سامنے پولیس کی وحشیانہ کارروائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم اور زیادتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب صحافت بھی ریاست کے نشانے پر آگئی ہے ہم ایسے کسی بھی عمل پر نہ تو خاموش رہ سکتے ہیں اور نہ اسے برداشت کریں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں