بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ملوث آفسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظوراحمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس نے صحافیوں پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کیمرے اور موبائل فون بھی چھینے گئے۔ پولیس تشدد سے سینئر صحافیوں سمیت 6 صحافی زخمی ہوئے جو ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد سینئر پولیس آفیسر کے احکامات پر کیا گیا۔ بی یو جے نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
صحافیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، 6 صحافی زخمی۔۔
Facebook Comments