sahafion par nayi qadghan

صحافیوں پر نئی قدغن، ایکریڈیشن کارڈ لازمی قرار۔۔

نگراں حکومت نے سرکاری افسران سے انٹرویو یا میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، ایکریڈیشن کارڈ نہ رکھنے والا کوئی صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسروں سے انٹرویو نہیں لے سکے گا۔محکمہ اطلاعات کے مطابق سرکاری دفاتر میں داخلے اور صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنے پر پابندی ہوگی، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے کارڈ کے حامل صحافی اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری محکموں کے سربراہوں کی تقریبات میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔محکمہ اطلاعات کے مطابق جن ضلعی رپورٹرز، نامہ نگاروں کے پاس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کا ایکریڈیشن کارڈ نہ ہو وہ سرکاری محکموں کے سربراہوں کی کسی تقریب یا پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کرپائیں گے، محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں تمام ضلعی ایڈمنسٹریشن کو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں