سوسائیٹی آف کورٹ رپورٹرز ( رجسٹرڈ ) کی جانب سے ، کراچی پریس کلب پر سندھ رواداری مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور کمیرامینوں پر پولیس کی جانب لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔۔ صدر سوسائیٹی آف کورٹ رپورٹرز رجسٹرڈ لیاقت علی رانا نے ایک بیان میں کہا ھے کہ صحافی کا کام ھے کسی بھی واقعے یا احتجاج کی کوریج کرنا آزاد صحافت کا حصہ ھے کراچی پولیس کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرنا اور ان پر تشدد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ہم وزیر اعلی سندھ ، سید مراد علی شاھ ، صوبائی وزیر داخلہ ، ضیاء الحسن لنجھار ، آئی جی سندھ ، غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، جاوید عالم اڈو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرامینوں کو فوری طور رہا کیا جائے ۔۔اورکوریج کرنے والے صحافیوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنے والے پولیس حکام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔