کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کا اہم اجلاس عارضی دفتر الکرم اسکوائر میں منعقد ہوا اس موقع پر کے یوجے نظریاتی کی مرکزی کابینہ صدر، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور سیکریٹری اطلاعات سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کی صدارت پی ایف یو جے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی نے کہاکہ صحافیوں کو اس وقت مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے ایک جانب بڑی تعداد میں صحافی بے روزگار کردیئے گئے ہیں تو دوسری جانب صحافیوں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے ایسی صورت حال میں ہمیں اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا اور لینڈ مافیا سمیت پولیس گردی اور دھونس دھمکیوں کا مل کر سدباب کرنا ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایف یو جے نظریاتی عمیرعلی انجم کاکہناتھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر بے حد بھروسہ ہے اور خواہش ہے کہ کے یوجے نظریاتی کے عہدیداران اپنے ساتھیوں کی آواز بنیں گے اس وقت صرف شہر قائد سیاسی یتیم نہیں ہے بلکہ یہاں عام عوام سمیت صحافیوں کو بھی کئی مسائل درپیش ہیں حکومت وقت اگر صحافی برادری کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی تو ہم احتجاجاََ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے مگر مسائل کے حل کے لئے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے چیلنجز سے خود نمٹنا ہوگا ان کامزید کہنا تھا کہ صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمات پر پی ایف یو جے نظریاتی معزز عدالتوں سے رجوع کرنے جارہی ہے اگر کسی بھی صحافی پر جھوٹا مقدمہ ہوا ہے تو وہ آئے اور ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کرے اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے اپنی تجاوزات پیش کیں، اجلاس کے اختتام پر معروف صحافی شکیل احمد جبلپوری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی
صحافیوں پر جھوٹے مقدمے،عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments