senate se sahafio ka walk out

صحافیوں پر حملے،سینٹ،پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع۔۔

صحافیوں پر تشدد اور اغوا کرنے کے معاملے کو جمعیت علماء اسلام نے پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروادی ہے ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نےصحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے مطالبہ کر دیا ہے ، یہ ایوان صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ صحافیوں کا قتل حملے تشدد اور اغواء کی وارداتیں انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، یہ ایوان ابصارعالم، مطیع اللہ جان اور اسد طور سمیت دیگر صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے،موجودہ دور میں صحافیوں پر تشد د اور اغوا کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور حقوق کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں