sahafion par hamle azaad tehqeeqaati commission ke qayam ka mutaalba

صحافیوں پر حملے،آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ۔۔

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں صحافی محفوظ نہیں تو ٹانک، پشاور اور وزیرستان میں کیسے محفوظ ہوں گے۔ صحافی اسد علی طور سمیت دیگر صحافیوں پر حالیہ حملے حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی اور بل لانے کے دعووں کی نفی ہے۔ اے این پی نا صرف صحافی اسد علی طور پر حملے اور تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے جو صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی مکمل تحقیقات کرے۔ موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں اے این پی کی انفارمیشن کمیٹی کے اراکین رحمت علی خان، تیمورباز خان اور حامد طوفان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں