sahafion par hamla case faisal javed ghair hazir

صحافیوں پر حملہ کیس، فیصل جاوید غیرحاضر۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں بنی گالہ میں سینیٹر فیصل جاوید کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر مبینہ حملے کیس کی سماعت ہوئی۔ فیصل جاوید کے وکیل سردار مصروف خان سول جج نصرمِن اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سینیٹر فیصل جاوید غیر حاضر تھے۔۔ تفتیشی افسر ریکارڈ لے کر کمرہ عدالت میں موجودتھے جب کہ پراسیکیوٹر وقاص احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرونِ ملک ہونے کے باعث وکیل سردار مصروف نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔۔عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی۔۔ فیصل جاوید کے خلاف کیس میں عدالت نے 11 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں