akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

صحافیوں پردباؤ، دھمکیوں کے واقعات عروج پر۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے ایک بیان میں سکھر میں روزنامہ کاوش کے سینئر رپورٹر جان محمد مہر کے قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سندھ میں صحافیوں پر دباؤ ڈالنے اور جان کی دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کے واقعات عروج پر ہیں۔یہ صورتحال ملک میں میڈیا کے فرائض کی انجام دہی کیلئے انتہائی تشویشناک ہے ۔ یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ امن و امان کے ادارے اب تک ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث کسی بھی مجرم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔جمہوری معاشرے کی ترقی اور ترویج آزاد صحافت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے کے ان تمام طبقات جن کی بقاء جمہوری نظام سے وابستہ ہے کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی آزادی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ تین دن گزر جانے کے باوجود قاتل ابھی تک گرفتار نہیں کئے جاسکے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں