sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

صحافیوں پر بوگس مقدمات آزادی صحافت کے پر کترنے کے مترادف ہے، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، سیکریٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی، راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر جہانگیر اسلم بلوچ، جنرل سیکریٹری بلال عزت نقوی ، سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر فاروق گوندل، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جنرل سیکریٹری شوکت وٹو، کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز ) کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری صابر علی ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر آفتاب رند، جنرل سیکریٹری امجد اسلام ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شاہد جمیل ، جنرل سیکریٹری سلیم شعاعی، بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شکیل کانجھی ، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عبدالغفور میمن ، جنرل سیکریٹر ی دین محمد بلوچ ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صد رمحمد میمن ، جنرل سیکریٹری نزاکت علی، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عذین خانزادہ  و دیگر نے اسلام آبادکے سینئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان اور لاہور کے سینئر صحافی اور کورٹ رپورٹر شاکر اعوان پر جھوٹے اور بوگس مقدمے میں گرفتاری کو آزادی صحافت کے پر کترنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جب حزب اختلاف میں تھے تو انہیں صحافت کی آزادی بہت اچھی لگتی تھی آج وہ آزادی صحافت کے سب سے بڑے دشمن ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مطیع اللہ جان اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری انجام دے رہے تھے کہ انہیں گرفتارکرکے انتہائی بیہودہ اور بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کرکے حکومت نے یہ بتادیا ہے کہ وہ اپنے خلاف نہ تو کسی تنقید کو برداشت کرے گی اور نہ ہی وہ صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دے گی۔ اس صورتحال پر پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے لیکن یہ حکمران ذاتی انا اور مقاصد کیلئے سب کچھ تہس نہس کرنے کو تیا رہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں