بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر شدید غم و غصے کا اظہار، تشدد کرنے والے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ زیر غور، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے منان چوک پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد، زودکوب اور بدتمیزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوری کارروائی عمل میں نہ لائی گئی توپولیس کوریج کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا،منان چوک پر فائرنگ کی کوریج کے دوران پولیس اہلکاروں کے میڈیا ٹیموں پر شدید تشدد کے فوری بعد بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے خلاف تشدد پر شدید غم غصے کا اظہار کیا گیا اور آئی جی پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ کرنے کی صورت پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ سمیت مختلف آپشنز پر اتفاق رائے قائم کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے ایکسپریس نیوز کے سردار حمید ،پبلک نیوز کے بابر اور سنو نیوز کے تواب خان کو کوریج کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی تشدد سے سردار حمیدزخمی ہوئے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے آئی جی پولیس بلوچستان سے پر زور دیا ہے کیا ہے کہ وہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کریں بصورت دیگر شدید ردعمل سامنے آئے گا۔