peca ke khilaaf mulk gair bhook hartaal lagane ka faisla

صحافیوں پر امریکاسے رقم وصولی کے الزامات  پر اظہارتشویش۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر امریکی سفارتخانے سے رقم وصول کرنے اور پاکستان کیخلاف سازش میں ملوث ہونے کے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے پاس شواہد موجود ہیں کہ کسی بھی صحافی نے امریکی سفارتی عملے سے رقم لیکر عمران خان کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی ہےتو ایسے صحافیوں کے نام نیشنل پریس کلب یا آر آئی یو جے کی قیادت کو بتائیں ہم خود ان کیخلاف کارروائی کریں گے ،اگر عمران خان نے شواہد کے بغیر صحافیوں پر الزامات عائد کئے ہیں تو 24 گھنٹوں میں اپنےالزامات واپس لیکر صحافی برادری سے معافی مانگیں بصورت دیگر ان کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ افضل بٹ نے مزید کہا کہ وہ صحافی حضرات جو وزارت خارجہ اور سفارخانوں کی بیٹ کرتے ہیں انہیں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے مختلف ممالک کے سفارتی عملے سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر بھی ان ممالک کے صحافیوں سے ملتے جلتے رہتے ہیں لیکن نہ تو پاکستانی سفیر کی ان ممالک کے صحافیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد وہاں کی حکومتوں کا تختہ الٹنا ہوتا ہے اور نہ ہی پاکستان میں متعین امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے سفیر کی پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد یہاں کی حکومت کیخلاف سازش کرنا ہوتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کسی کا نام لئے بغیر صحافیوں پر غیر ملکی رقوم وصول کرنے کے الزامات نے تمام صحافیوں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہےجس کیخلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں