پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کی ہے ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے وفاقی حکومت سے دھمکیوں کا نشانہ بننے والے صحافیوں اور اینکر پرسنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان تسلسل سے سوشل میڈیا پر سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز طلعت حسین، منیب فاروق، حسن ایوب اور مزمل شاہ کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
Facebook Comments