peoples party hatak izzat kanoon ka izzat

صحافیوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب۔۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات‘ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ‘ ایکسائیز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف سیاسی تنظیمیں موجود رہی ہیں لیکن آزادی اظہار کی علمبردار پیپلز پارٹی ہی رہی ہے‘ میڈیا کی خدمت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے‘ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے آمروں کے دور حکومت میں آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کی‘ پیپلز پارٹی اور قیادت پر شدید تنقید کی گئی‘ مہمات چلائی گئیں‘ پیپلز پارٹی کے لئے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی صحافت کا احترام کیا۔ حیدرآباد پریس کلب میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو صحت کارڈ جاری کرتے ہوئے آج خوشی محسوس ہو رہی ہے‘ نگراں حکومت میں پریس کلب حیدرآباد کی جانب سے یہ اعزاز دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ صحافیوں میں صحت کارڈ تقسیم کروں‘ صحافیوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اتنی عزت دی‘ صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کرنا ہمارا فرض و ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی تاریخی کام ہیں وہ پیپلز پارٹی نے کئے ہیں‘میڈیا کو آزادی کا حق پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں