چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق نے کہاکہ بہت سے لوگ ویکسین لگوانا نہیں چاہتے۔۔ میڈیا ان لوگوں میں آگاہی پیدا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریڈ کریسنٹ نے کووڈ میں ہزاروں لوگوں میں ماسکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے ریڈ کریسنٹ کی طرف سے ایک ہزار این 95 ماسک صحافیوں کو دینے کے لئے پریس کلب انتظامیہ کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چودھری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اورممبران گورننگ باڈی نے معزز مہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا ۔
Facebook Comments