pfuj dastoor ka sahafi ke aezaz mein istaqbalia

صحافیو ں، میڈیا ورکرز کیلئے 7 لاکھ تک علاج کی سہولت۔۔

نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس اور کارڈز کے اجراء کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا این پی سی میں اہتمام کیا گیا، جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس اور پی آئی ڈی کے نمائندگان نےہیلتھ انشورنس اور کارڈرز کے اجراء سمیت بنیادی معلومات فراہم کیں ۔ملک بھر کے صحافی اور میڈیا ورکرز سات لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولیات سے مستفید ہونگے ۔ پندرہ ہزار روپےروزانہ روم چارچز بھی شامل ہیں۔۔کینسر کی صورت میں تین لاکھ روپے تک کے اضافی علاج ۔۔ کسی بھی جان لیوا بیماری کی صورت میں ساڑھے تین لاکھ روپے ۔۔ گردوں کی پیوند کاری کیلئے مکمل کوریج کیش لیس بھی دیئے جائینگے۔۔، دوران علاج وفات پا جانے کی صورت میں مریض کے لواحقین کو پچاس ہزار روپے دیئے جائینگے۔۔ جبکہ خواتین صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن آپریشن کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔۔اسٹیٹ لائف انشورنس کے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن زمان خان نے بتایا کہ ڈاکٹر کی تشخیص اور مشورے کے بعد آپ ہمارے منتخب کردہ ہسپتال میں جاکر پینل آفس سے رابطہ کرینگے اور انہیں اپنا ہیلتھ کارڈ اور قومی شناختی کارڈ دکھائیں گے جس کے بعد متعلقہ نمائندہ آپکے کوائف کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ لائف سے رابطہ کرے گا اور وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت آپکا اندراج کریگا جس کے کوئی اخراجات نہیں ہونگے،اس پروگرام کے تحت صرف اندراج کردہ فرد کا ہی علاج ہوگا،خاندان کا کوئی دوسرا فرد اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں