روزنامہ 92 اور ٹیلن نیوز سے برطرفیوں کے مسئلے اور ان اداروں کے صحافیوں کو واجبات دلانے کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے اقدامات کئے جائیں گے ۔ یہ اعلان یونین کی فیڈرل ایگزیکٹوکونسل کے 19 سے 21 جولائی 2024 کو گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو صحافیوں کے قتل پر تشویش ہے ۔ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی کو خطوط لکھے جائیں گے اور ان سے ملاقاتیں کی جائیں گی جن میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے موثراقدامات کرنے کامطالبہ کیاجائے گا ۔صحافیوں کی بیوگان کو واجبات دلانے کے لئے ان کی قانونی معاونت کی جائے گی ۔ یوجیزبیوگان کے کیسوں کے فیصلے جلد کرانے کے لئے راولپنڈی ،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک سے رابطہ کریں گی جو ان کیسوں میں قانونی معاونت کے لئے اقدامات کریں گے ۔
Facebook Comments