sahafion ko target banae jane ki waqiat ki muzammat

صحافیوں کو ٹارگٹ بنائے جانے کے واقعات کی مذمت۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پشاور میں شرپسندوں کی جانب سے ریڈیو پاکستان پر حملے،جلاو گھیراو کرنے اور بلوچستان میں صحافیوں کو دھمکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی ، جنر ل سیکرٹری خاور بیگ ومجلس عاملہ نے دونوں اداروں کے صحافیوں اور عملے کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے اوراسلام آبادمیں پولیس گردی ، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں صحافیوں پر ڈیوٹی کے دوران تشددمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کو عبرت ناک سزا دے۔یک مشترکہ بیان میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کی سکیورٹی کی سنگین خامیوں کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف دونوں اداروں کے نیوز رومز کو نقصان پہنچایا بلکہ عملے کو مارا پیٹا اور ہراساں کیا جو کہ ناپسندیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت ایک تاریخی عمارت ہے جو 1935 میں تعمیر ہوئی تھی اور امن و امان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اس کے اور اے پی پی کے دفاتر کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہیے تھے۔یان میں کہا گیا ہے کہ”ہم پشاور میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے دفاتر کو پہنچنے والے نقصان پر افسردہ اور پریشان ہیں اور مجرموں کی گرفتاری پر زور دیتے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں میڈیا پرسنز کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کے عملے پر ایک جماعت کے سیاسی کارکنان حملے کر رہے ہیں جو پریشان کن اور تشویشناک ہے۔ پی یو جے کی قیادت نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے پاکستان بھر کے نجی اور سرکاری میڈیا ہاوسز کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی زندگی ان کی ملازمت کی ضروریات کی وجہ سے براہ راست شرپسندوں کے سامنے آ جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر عدم برداشت کی روایت بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کو ٹارگٹ بنائے جانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ بلوچستان میں جی این این ٹی وی کے عملے کو دھمکانے اور بول نیوز سے ملازمین کو فارغ کرنے کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے،رہنماوں نے جیو نیوز انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو ملازمت پر بحال کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں