وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت کو ٹیلی فون کر کے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں پر ہونے والے حملے اورفائرنگ کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں، صحافیوں نے اسلام آباد میں پولی کلینک کے باہر صحافیوں پر ہونے والے حملے کا معاملہ اٹھا دیا جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے پرویز شوکت کو ٹیلی فون کر کے خیریت اور تفصیلات دریافت کیں وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ واپس آ کر خود اس معاملے کو دیکھیں گے ، صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Facebook Comments