sahafion ko sehat card program mein shaamil kia jaega

صحافیوں کو صحت کارڈپروگرام میں شامل کیا جائے گا۔۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت کارڈ کے علاوہ کامیاب جوان پروگرام اور کامیاب پاکستان پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ان کو معاشی استحکام مل سکے۔وزیر اعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کیلئے کام کر رہے ہیں، جس کیلئے صحافی برادری کو ان کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ ایک اکیلا شخص قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ یونین آف جرنلسٹس کے وفد سمیت دیگر سے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفد میں جنید آفتاب، صدر رانا جعفر حسین،سیکرٹری نوازش قریشی،ملک افتخار،عنصر بٹ شامل تھے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا کو بھارت کے میڈیا کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ بھارتی ٹی وی اے این آئی پاکستان کیخلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے، ہمیں مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے فرق کو سمجھنا ہوگااور فیک نیوز کے خاتمے کیلئے حکومت کی معاونت کرنی چاہیے تاکہ ملک کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے آسکے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں