sahafion ko riayati ilaaj ki sahulato ka muaida tey paagya

صحافیوں کو رعایتی علاج کی سہولتوں کا معاہدہ  طے پاگیا۔۔

 کراچی پریس کلب اور اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال کے تحت اراکین کراچی پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کو ذہنی ،نفسیاتی اور منشیات کے امراض کے علاج میں سہولیات  فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ،معاہدے کے مطابق اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال علاج اور داخلے میں 50 فیصد رعایت دے گا،۔ یہ سہولت عام صحافیوں کو بھی حاصل ہو گی ۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ،ڈائریکٹر اربن ہسپتال سید صلاح الدین اختر اور سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد نے معاہدے پر دستخط کیے،جس کے بعد دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب میں صدر  کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ معاہدہ خوش آئند یے، ملک میں معاشی بحران ہے ،موجودہ صورتحال میں صحافی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ڈپریشن کا کا شکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اربن ہسپتال میں کو دعوت دی کہ وہ کلب میں کیمپ کا بھی اہتمام کرے ،سیکری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال کی جانب سے  اراکین کلب ان کی فیملیز اور تمام صحافیوں کو ،ذہنی،نفسیاتی اور منشیات کے علاج کیلئے 50 فیصد رعایت دی ہے ،ذہنی ،نفسیاتی اور منشیات کے امراض کا علاج مہنگا ہوتا یے اور لوگ پیسے نہ یونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا پاتے۔شعیب احمد نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں علاج مشکل ہوچکا یے ،مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا علاج کروانا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ ہم اراکین کراچی پریس کلب اور ان کی فیملیز کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔  کراچی پریس کلب جلد اراکین کلب کیلئے ہیلتھ کارڈ متعارف کروا رہا ہے  ۔اس سے اراکین اور ان کی فیملیز کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گی ۔اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ سے بات چیت چل رہی یے کہ وہ صحافیوں کو شہرکے 4 ہسپتالوں میں صحت کی سہولت فراہم کریں۔ڈائریکٹر اربن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال سید صلاح الدین اختر نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی صحافیوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں ،ہم صحافیوں کو معاہدے کے مطابق اپنے اسپتال میں تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی امراض سے متعلق شعور آ گہی کی ضرورت ہے ،ار بن نفسیاتی ومنشیات ہسپتال میں امریکا کے طرز علاج کے مطابق معیاری جد تقاضوں کے عید مطابق علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے  صدر کراچی پریس کلب ،سیکریٹری ،اراکین گورننگ باڈی اور ممبران کا  شکریہ ادا کیا،سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی کراچی پریس کلب طفیل احمد نے کہا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں علاج چیلنج ہے ،عام آدمی یا صحافی علاج کروانے سے قاصر ہیں ۔کلب کی باڈی اور سیکریٹری صاحب نےکوشش کی وجہ سے صحافیوں کو یہ سہولت میسر آئی یے ۔انہوں نے اربن  ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں خزانچی احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، رفیق بشیر، ذوالفقار واوھچو، فاروق سمیع،کفیل الدین فیضان ،خورشید انور ،زین صدیقی ودیگر ممبران کلب موجود تھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں