sahafion ko plots ki taqseem

صحافیوں کو پلاٹوں کی تقسیم میں گھپلوں، جعلسازی کاانکشاف۔۔

پنجاب یونین آف جرنلٹس نے حق دار صحافیوں کو روڈا کی اسکیم میں پلاٹوں سے محروم کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق پی یوجے نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کی جانب سے صحافیوں کے لئے اعلان کردہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر گھپلوں، جعل سازی اور حق داروں کو ان کے حق سے محروم کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں بہت جلد لاہور میں روڈا کے مرکزی دفتر کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کو مدعو کیاجائے گا۔ پی یوجے کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیربرائے اطلاعات و نشریات سے بھی ملاقات کرے گا تاکہ اصل صورتحال سے حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔ پی یوجے نے پنجاب حکومت اور روڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈا کی مجوزہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر محروم رہ جانے والے حقد دار صحافیوں کو فوری طور پر پلاٹ دینے کا اعلان  کیاجائے۔ پی یوجے مطالبہ کرتی ہے کہ جو صحافی عرصہ دراز سے صحافت میں اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نہ وہ وہ پریس کلب کے ممبر بنائے گئے ہیں اور نہ ہی ان کو روڈا کی لسٹوں میں شامل کیاگیا ان کوبھی روڈا میں پلاٹ الاٹیز کی لسٹ میں شامل کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں