karachi press club election democration panel ka aelan

صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج۔۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ اسرائیل آزاد صحافت کے خلاف جرائم کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ ایک ہفتے میں اسرائیل نے11 صحافیوں کو شہید کیا ہے۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل پر اقوام متحدہ کی خاموشی اور عالمی صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھی اسرائیل کا نام لے کر اس کی مذمت نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں