پنجاب حکومت نے صحافی کالونی لاہور میں صحافیوں کو متنازع پلاٹوں کے متبادل پلاٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا ہے کہ مزید 77 کنال اراضی پر پلاٹس بنا کر متاثرہ صحافیوں کو دیئے جائیں گے۔ 77 کنال اراضی کو ڈویلپ کرنے کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ ایل ڈی اے آئندہ چند ہفتوں میں 77 کنال اراضی پر ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لے گا۔
Facebook Comments