peca qanoon badtareen shakal mei

صحافیوں کومعلومات تک رسائی کا قانون استعمال کرنے کا مشورہ۔۔

سندھ میں شفافیت اور معلومات تک رسائی کا قانون 2016مارچ 2017میں منظور کیا گیا تاکہ شہریوں کی معلومات تک رسائی کو یقینی بنا کر صوبائی حکام کے کام میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔ سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی) کا کراچی پریس کلب اور سندھ انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد تحقیقاتی صحافت کے لیے حق اطلاعات قانون کے استعمال کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کرنا تھا۔ عوامی اداروں میں جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے معلومات تک رسائی کے قانون کو سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ جمہوریت کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے، صحافی اس قانون کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد کی معلومات کی چھان بین اور اسے عام کرنے کے معاملے میں عوام کے نمائندے ہیں۔ معلومات تک رسائی قانون کے ذریعے معلومات جمع کرنا، خاص طور پر نوجوان صحافی عوامی، پیشہ ورانہ اور سماجی شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ سینئر صحافی مظہر عباس نے زور دیا کہ صحافی تحقیقاتی رپورٹنگ کے لیے معلومات تک رسائی کا قانون استعمال کریں۔ اس قانون کے استعمال سے نہ صرف صحافیوں کو تصدیق شدہ معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صحافتی کہانیوں کی صداقت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں