sahafion ko khasoosi pass-jaari kiye jaenge

صحافیوں کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں، دستور گروپ۔۔

 دستور گروپ آف کراچی یونین جرنلسٹس دستور نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی پابندی سے صحافیوں،فوٹو گرافروں،کیمرہ مینوں اور میڈیا ورکرز کو استثنی دینے کا اعلان کرے۔۔چیئرمین دستور گروپ ڈاکٹر عبدالجبار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے صحافی ، فوٹوگرافر کیمرہ مین اور دیگر میڈیا ورکرز عموماً رات گئے اپنے دفاتر سے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں جبکہ میڈیا کی ٹیمیں بھی کوریج کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں جاتی ہیں۔۔وزیراعلی سندھ کی جانب سے رات 8 بجے کے بعد جس پابندی کا اعلان کیا گیا ہے اس کے بعد رات گئے گھروں کو واپس جانے والے یا شفٹوں میں کام والے میڈیا ورکرز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذاوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی جی سندھ کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کریں کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ان کی جانب سے شناخت ظاہر کیے جانے کے بعد پریشان نہ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں