وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ایم ڈی اے میں صحافیوں کے پلاٹس کی قیمتوں سے متعلق جلد اچھی خبر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ ایم ڈی اے میں صحافیوں کودیے گئے پلاٹس کی قیمت سے متعلق جلد خوشخبری دیں گے، سندھ کابینہ کے آخری اجلاس میں صحافی کالونی ایم ڈی اے کے پلاٹس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلے کرنے ہیں جس سے کراچی پریس کلب کے اراکین کو بڑا ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ پروگرام سے قبل مجھ سے کراچی پریس کلب کے نمائندوں نے ایم ڈی اے کے پلاٹس سے متعلق ملاقات کی ہے جس کے بعد ہم نے کراچی پریس کلب کے اراکین کے ذمہ 20 فیصد قیمت کی ادائیگی کو بھی ختم کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ مقامی ہوٹل میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں شرکت سے قبل کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد اور جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی کامران رضی نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 12 اور تئیسر ٹاؤن بلاک 22 اور 23 میں صحافیوں کے پلاٹس کی قیمتوں کے فارمولے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور دونوں کالونیوں کو جلد از جلد آباد کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر بلدیات نے صحافی کالونیوں کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے اور ایم ڈی اے سے متلعق صحافیوں کو جلد اچھی خبر آنے کی یقین دہانی کرائی۔
صحافیوں کو جلد خوشخبری دیں گے، ناصر شاہ۔۔
Facebook Comments