ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ سیل اسلام آباد نے اسلام آباد میں ایکوائر کی گئی 624 کنال سے زائد اراضی کی جعلی رپورٹس بناکر خزانے اور حق داروں کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے سی ڈی اے کے سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو ڈیلر جبار سمیت گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم افنان عالم سی ڈی اے میں بطور ممبر اسٹیٹ تعینات رہا جبکہ جبار پراپرٹی ڈیلر ہے، ملزمان نے سی ڈی اے کے دیگر عملے کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو سیکٹر I-15 اسلام آباد میں 62 پلاٹ الاٹ کئے اور دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر ایک ارب کا نقصان پہنچایا۔اس سے قبل ملزم کے خلاف کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج تھا، ملزم افنان عالم نے کرپشن کرتے ہوئے اپنے اور اہلیہ کے نام پر غیر قانونی اثاثے بنائے اور کرپشن سے حاصل کردہ بھاری رقوم سے سیکٹرسی فورٹین میں پراپرٹیز بنائیں۔۔یہ وہی سی فورٹین سیکٹر ہے یہاں جب پلاٹس الاٹ ہوئے تو اس میں صحافیوں کو جعلی کلیم فارمز پر پلاٹ ملے۔۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔